Wednesday, November 29, 2023
HomeBalochistanکور کمانڈر بلوچستان سرفراز احمد صاحب و آئی جی ایف سی بلوچستان...

کور کمانڈر بلوچستان سرفراز احمد صاحب و آئی جی ایف سی بلوچستان یوسف مجوکا صاحب سینئر صوبائی وزیر نورمحمد خان دومڑ کی خصوصی دعوت پر سنجاوی کا ایک روزہ مختصر دورہ

قبائلی عمائدین نے افواج پاکستان کی کاوشوں اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور امن و امان کے قیام و دوام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اس موقع پر روایتی پشتون حال احوال بھی کیا گیا، بعدازاں سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی کی جانب سے معزز مہمانان گرامی اور قبائلی عمائدین کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا اور انہیں روایتی پگڑی بھی پہنائی گئیکمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی و آئی جی ایف سی یوسف مجوکا نے علاقے کے غیور قبائل کی ریاستِ پاکستان کے ساتھ روایتی محبت، گہری وابستگی اور افواج کے ساتھ یگانگت کو سراہا علاقے کے عوام نے کور کمانڈر کا گرم جوشی کے ساتھ خیر مقدم کیا جنرل سرفراز علی نے کہا کہ زیارت کی خوبصورتی اور اس کے عوام کا اخلاص و محبت بے مثال ہیں قبائلی عمائدین نے ملک و قوم کیلئے بے مثال قربانیوں پر پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کی۔انہوں نے کہاکہ پائیدار امن اور بہتر نظم ونسق کیلئے بلوچستان فورسز کو پوری طرح فعال بنادیا گیا ہے صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہر قسم کا تعاون یقینی بنایا جائے گا سکیورٹی فورسز نے پہلے بھی پورے ملک اور خصوصاً بلوچستان میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے قربانیاں دی ہیں اور آگے بھی عوام کی توقعات کے مطابق کسی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرے گی ۔ 12کور کمانڈ ر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے کہا کہ ملکی سیکورٹی اور امن و امان کے حوالے سے پاک فوج قومی توقعات کی تکمیل کرے گی اور اس ضمن میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

Moosa
Moosahttp://abumoosaofficial.com
Since 2007, we are your trusted/credible source for unbiased and authentic: National and international news and updates, Well researched and evidence-based / indisputable articles, Finest defense line analyses, and Daily blogs. Our objective is to establish and promote true journalism through the presentation of an independent yet ideological viewpoint of the Pakistani
RELATED ARTICLES

2 COMMENTS

  1. محبت کی لازوال مثال محب وطن پاکستانی اور افواج پاکستان ایک ساتھ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Most Popular

Recent Comments